ڈولفن پولیس کارروائی،30بوتل شراب برآمد، 2ملزم گرفتار
لاہور (این این اائی)ڈولفن پولیس نے عید کے موقع پر غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔۔۔
لاہور (این این اائی)ڈولفن پولیس نے عید کے موقع پر غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران 30بوتلیں شراب برآمد کرتے ہوئے 2ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ڈولفن کے مطابق ٹیم نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران فیصل چوک کے علاقے سے مشکوک افراد کو روکا، جن کی تلاشی کے دوران امپورٹڈ شراب کی 30 بوتلیں برآمد ہوئیں۔گرفتار ملزمو ں کی شناخت گورب مسیح اور محسن کے نام سے ہوئی ہے ۔ڈولفن پولیس کے مطابق دونوں ملزموں کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ سول لائن لاہور کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔