اچھرہ:معمولی تلخ کلامی پر دو پارٹیوں میں فائرنگ کا تبادلہ، 4 افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)اچھرہ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر دو پارٹیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔۔۔
فائرنگ کی زد میں آکر انس ، زبیر ، عثمان اور عبداللہ زخمی ہو گئے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا پولیس کا۔کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔