زائد کرایہ وصولی پر6بس مالکان کیخلاف مقدمات درج
لاہور(سٹاف رپورٹر)عیدپر آبائی علاقوں کو جانیوالے مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے پر6بس مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے گئے ۔۔۔
سیکرٹری پی ٹی اے احسن اورموٹرموبائل پٹرولنگ انسپکٹر ایچ کیو راشد فاروق نے لاری اڈا کے دورے پر مختلف بسوں کے مسافروں سے اوورچارجنگ سے متعلق معلومات حاصل کیں ۔ چھ بسوں کے مسافروں نے زائد کرایہ وصولی کی شکایات کیں جس پر ان بس مالکان کیخلاف موقع پر ایف آئی آر درج کرادی گئیں۔