عرس بابافریدؒ منفرد روحانی، مذہبی ثقافتی روایت :سیکرٹری اوقاف
پاکپتن (خبرنگار)سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ اولیائے کرام کے مزارات رشد و ہدایت، امن، محبت، رواداری اور انسانیت نوازی کے عظیم مراکز ہیں۔
جبکہ حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکرؒ کا سالانہ عرس برصغیر کی ایک منفرد روحانی، مذہبی اور ثقافتی روایت کی حیثیت رکھتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایات کے مطابق عرس مبارک میں شرکت کیلئے آنے والے لاکھوں زائرین کو مثالی، فول پروف اور بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے تاکہ زائرین کو پرامن، محفوظ، صاف ستھرا اور سہل ماحول میسر آ سکے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس پاکپتن میں حضرت بابافریدالدین مسعود گنج شکرؒ کے 784 ویں سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر آصف رضا، ڈی پی او جاوید اقبال چدھڑ، ایڈیشنل کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر سیف اللہ، ایس پی لیگل ساہیوال ڈویژن وحید ہنجرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آبگینے خان، اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران، اسسٹنٹ کمشنر منتہیٰ اظہر، ایڈمنسٹریٹر اوقاف بابر سلطان، ولی عہد سجادہ نشین دیوان احمد مسعود چشتی فاروقی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسروں نے شرکت کی۔