ساہیوال:ترقیاتی کاموں کی آڑ میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

ساہیوال:ترقیاتی کاموں کی آڑ  میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

ساہیوال (سٹی رپورٹر ) ساہیوال واسا کے ایم ڈی کی آشیر باد پر ٹھیکیدار نے سیوریج اور کھال کے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں مائی شاہ قبرستان کے ارد گرد موجود سرسبز اور گھنے درختوں کی بے دریغ کٹائی جاری رکھی ہوئی ہے ۔

سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ ساہیوال میں واسا کے زیر اہتمام اربوں روپے کی گرانٹ سے کھال اور سیوریج کا کام جاری ہے ۔

 

 

جبکہ کھال اور سیوریج کی بچھائی کے دوران ترقیاتی کاموں کی آڑ میں مائی شاہ قبرستان کے ارد گرد موجود سرسبز اور گھنے درختوں کو کٹوانے میں مصروف ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عام شخص کوئی درخت کاٹ دے تو اس کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی جاتی ہے ۔ سماجی حلقوں اور ماحول دوست تنظیموں نے واسانتظامیہ کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ٹھیکیدار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں