اسسٹنٹ کمشنرسدرہ ستار کا ستھرا پنجاب کیمپس کا ہنگامی دورہ
الہ آباد (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنرسدرہ ستار نے تحصیل چونیاں کی مختلف یونین کونسلز میں قائم ستھرا پنجاب کیمپس کا ہنگامی دورہ کیا اور عیدالاضحیٰ کے حوالے سے کیے گئے صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیا۔
سدرہ ستار نے عملے کی موجودگی، صفائی سہولیات اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ٹیموں کو بہترین صفائی انتظامات یقینی بنانے کی خصوصی طور پر ہدایات جاری کیں تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔ سدرہ ستار نے ستھرا پنجاب کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ تحصیل چونیاں میں صفائی کے حوالے سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ۔