آلائشیں سڑکوں، گلیوں میں پھینکنے پر جرمانے ہونگے :ڈی سی ساہیوال

آلائشیں سڑکوں، گلیوں میں پھینکنے پر  جرمانے ہونگے :ڈی سی ساہیوال

ساہیوال (سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر)سمیع اﷲ فاروق نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر آلائشیں سڑکوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 50 ہزار روپے تک جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب پروگرام کی ٹیمیں مکمل طور پر متحرک ہیں،ستھرا پنجاب کی ٹیمیں گھر گھر جا کر صفائی سہولیات فراہم کریں گی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صفائی عملے کے ساتھ تعاون کریں اور آلائشیں مقررہ مقامات پر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری صفائی سے متعلق شکایات یا معلومات کیلئے ہیلپ لائن نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں، جہاں ستھرا پنجاب کی ٹیم فوری کارروائی کرے گی۔ ضلع بھر میں 209 خندقیں کھودی گئی ہیں جہاں آلائشیں سائنسی انداز میں دفن کی جائیں گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں