قصور:عید اجتماعات، منڈیوں مارکیٹوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ
قصور(نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ پولیس قصور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرتے ہوئے جامع سکیورٹی پلان جاری کر دیا۔
موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ضلع بھر میں عید اجتماعات، مویشی منڈیوں، مارکیٹوں اور دیگر عوامی مقامات پر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے ۔ ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ضلع قصور میں کل 395 مساجد، امام بارگاہوں، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عیدالاضحیٰ ادا کی جائے گی، جن کی حفاظت کیلئے تقریباً 2 ہزار پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے ۔
ڈی پی او قصورآفتاب احمد پھلروان کاکہنا ہے کہ ضلعی پولیس کا ہر افسر اور اہلکار عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ اور خدمت کیلئے دن رات محنت کر رہا ہے ۔