ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا نگینہ چوک میں صفائی آگاہی کیمپ کا دورہ

 ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا نگینہ چوک میں صفائی آگاہی کیمپ کا دورہ

عید قرباں صفائی، ذمہ داری اور اجتماعی شعور کا بھی پیغام دیتی ہے :آصف رضا

پاکپتن(نمائندہ دنیا)عیدالاضحی پر قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پاکپتن میں’’ستھرا پنجاب‘‘مہم کے تحت خصوصی صفائی آگاہی کیمپ قائم کر دیا گیا، جہاں پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن آصف رضا نے خود شہریوں میں ویسٹ بیگز تقسیم کیے اور انہیں صفائی برقرار رکھنے کی تلقین کی۔ شہر کے وسط میں مصروف ترین نگینہ چوک میں ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے ستھرا پنجاب پروگرام کی جانب سے لگائے گئے صفائی آگاہی کیمپ کا دورہ کیا اور شہریوں میں قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کیلئے بیگز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آصف رضا کا کہنا تھا عید قرباں صرف سنت ابراہیمی ہی نہیں بلکہ صفائی، ذمہ داری اور اجتماعی شعور کا بھی پیغام دیتی ہے اور پاکپتن میں’’ستھرا پنجاب‘‘مہم اسی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے متحرک دکھائی دے رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں