عید الاضحی ایثار، قربانی کا درس دیتی ہے :منصب ڈوگر

 عید الاضحی ایثار، قربانی کا درس  دیتی ہے :منصب ڈوگر

پاکپتن(نمائندہ دنیا) ایم پی اے سردار منصب علی ڈوگر نے اہالیانِ حلقہ اور تمام اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتی ہے۔

 جو ہمیں ایثار، قربانی اور اﷲ تعالیٰ کی رضا کیلئے اپنی عزیز ترین چیز پیش کرنے کا درس دیتی ہے ۔منصب علی ڈوگر نے مزید کہا کہ اس بابرکت دن کا اصل مقصد سنتِ ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے مستحقین، غریبوں اور نادار لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا ہے ۔مہنگائی کے اس دور میں اپنے غریب بھائیوں کا خاص خیال رکھیں تاکہ معاشرے کا ہر فرد عید کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہو سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں