عیدپر ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اسیروں میں تحائف تقسیم
تمام اسیروں کو مکمل بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں:سپرنٹنڈنٹ جیل اختر بریار
قصور(نمائندہ دنیا) عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈسٹرکٹ جیل قصور کے اسیروں کیلئے عید تحائف اور خصوصی انتظامات، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور کے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق جیل انتظامیہ، سماجی تنظیموں اور اعلیٰ حکام کے تعاون سے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر صفیہ ٹرسٹ فاؤنڈیشن لاہور کے تعاون اور ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) جیل خانہ جات لاہور ریجن لاہور کی خصوصی کاوشوں اور زیرِ نگرانی، جیل میں بند اسیروں کیلئے نئے کپڑے ، عید تحائف اور ان کے چھوٹے بچوں کے لیے کھلونے تقسیم کیے گئے ۔ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل قصور اختر بریار کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ جیل قصور میں مقید تمام اسیروں کو مروجہ ایس او پیز کے تحت مکمل اور بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ عید کے ایام میں اسیروں کیلئے خصوصی اور بہترین کھانے کا انتظام کیا گیا ہے ۔