ستھرا پنجاب کیلئے 153عارضی اسامیوں کی منظوری
230کے فنڈز کا بجٹ 2026/27کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی
لاہور (عمران اکبر )ستھرا پنجاب کے لئے 230ارب کے فنڈز کا بجٹ 2026/27کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی ،پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر ز کے لیے 153 عارضی اسامیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کے لئے 230ارب کے فنڈز کا بجٹ 2026/27 کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی ،زرائع کے مطابق چار ارب روپے ستھرا پنجاب اتھارٹی کیلئے مانگ لئے گئے ، 37اضلاع کی ایجنسیوں کیلئے 16 ارب مانگ لئے گئے ، لاہور ویسنٹ مینجمنٹ کمپنی ،راولپنڈی ،فیصل آباد کے لئے 40ارب روپے بجٹ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے لیے 153 عارضی اسامیوں کی منظوری دے دی۔