بلال گنج سے 65سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)داتا دربار کے علاقے بلال گنج سے 65 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ۔۔۔
ایدھی ترجمان کے مطابق داتا دربار کے علاقے بلال گنج میں 65سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں پایا گیا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے فنگرز پرنٹس کی مدد سے لواحقین کی تلاش شروع کر دی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بظاہر وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے ۔