سیف سٹیز:22سال قبل گم ہونیوالی خاتون اہل خانہ سے مل گئی
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے \"میرا پیارا\" پراجیکٹ نے 22 سال قبل گمشدہ ہونے والی خاتون کو اس کے ۔۔۔
اہلِ خانہ سے ملا کر ایک اور اہم کامیابی حاصل کر لی۔ سیف سٹی ترجمان کے مطابق شگفتہ نامی خاتون 2004 میں لاہور سے اس وقت گم ہو گئی تھی جب وہ ذہنی کمزوری کے باعث راستہ بھٹک گئی تھی۔ گمشدگی کے وقت اس کی عمر تقریباً 12 سال تھی۔ترجمان نے بتایا کہ شگفتہ گمشدگی کے بعد کراچی کے ایک فلاحی ادارے میں مقیم رہی۔