منشیات فروش گرفتار،100 لٹر شراب اور چالو بھٹی برآمد
قصور (خبرنگار)تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے بدنام زمانہ شراب فروش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں کارروائی کے دوران ملزم شوکت عرف شوکی سے 100 لٹر زہریلی شراب اور شراب کشید کرنے والی چالو بھٹی برآمد کر لی۔ ملزم عرصہ دراز سے چھانگا مانگا اور گردونواح کے علاقوں میں زہریلی شراب کشید کرنے اور فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھا۔ ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔