ایس ایچ اوز ،محرروں کا موبائل فون نہ سننا بڑھتے جرائم کاسبب

 ایس ایچ اوز ،محرروں کا موبائل  فون نہ سننا بڑھتے جرائم کاسبب

قصور(نمائندہ دنیا)ضلع قصور کے پولیس تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور محرروں کا فون نہ سننا جرائم میں اضافے کا سبب بننے لگا ۔

 جرائم کی بروقت اطلاع نہ ہونے سے ملزم باآسانی فرار ہوجاتے ہیں ۔ ڈکیتیوں، چوریوں ودیگرجرائم کی اطلاع کیلئے سائلین متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اواور محرر کو انکے موبائل کے علاوہ سرکاری فون پر اطلاع کیلئے فونز کرتے ہیں تو فون اٹینڈ نہیں ہوتے ۔ اگر اٹینڈ ہوجائے تو فون کرنیوالوں کے ساتھ پولیس بدتمیزی کرتی ہے ۔ شہریوں نے ڈی پی اوقصور سے مطالبہ کیاہے کہ ایس ایچ اوز اور محرروں کو ٹیلیفونز سننے کا پابند بنایا جائے تاکہ متاثرین کی فوری دادرسی ہوسکے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں