جھوٹی 15 کالز کرنے والے 2 ملزم گرفتار

جھوٹی 15 کالز کرنے  والے 2 ملزم گرفتار

لاہور(آن لائن)کاہنہ پولیس نے جھوٹی 15 کالز کرکے پولیس کو گمراہ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

۔ ملزمان نے مختلف وجوہات کی بنا پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاعات دی تھیں۔پولیس کے مطابق ملزمان کو ایل ڈی اے گول چکر اور نبی بخش سٹاپ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں یاسین اور عثمان شامل ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم یاسین نے بلال نامی شخص کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کے لیے 15 پر کال کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں