پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10ارب سے زائد کامجوزہ بجٹ تیار
جرم ثابت ہونے پر پانچ سال سے بڑھا کر دس سال سزا کی تجویز
لاہور (عمران اکبر )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مالی سال 2026/27کا 10ارب 70کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مجوزہ بجٹ تیار کر لیا گیا، پی ایف اے ملاوٹ مافیا کی سزا کی میعاد بڑھانے کی تجویز کی گئی۔ذرائع کے مطابق جرم ثابت ہونے پر پانچ سال سے بڑھا کر دس سال سزا کی تجویز ہے ،پی ایف اے قوانین میں نئی سزا جزا ترامیم کے لئے سمری تیار ہے ،سلاٹر ہاؤسز میں گوشت کی کوالٹی کے لئے نئے ریگولیشنز کی منظوری دی گئیں، ساڑھے چارارب کا بجٹ غیر ترقیاتی رکھا گیا ہے ، آپریشنل کی مد 2 ارب 80کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے ۔2ہزار 94 فوڈ بزنس کو جرمانے عائد،50کروڑ فوڈ اتھارٹی بلڈنگ کے لئے رکھنے کی تجویز ہے ،94ویٹرنری سپیشلسٹ کی بھرتی کی تجویز ہے ،میٹ اینڈ ملک ٹاسک فورس کے قیام کی تجویز ہے ،دودھ اور دہی کی چیکنگ کے لئے تین کمیوٹیوں کی تجویز ،سکول نیوٹریشن پرواگرام میں 50 سے زائد سکولز میں مہم چلانے کی تجویز،پندرہ لاکھ 66ہزار انسپکشنزکی گئی ،2ارب 31کروڑ روپے جرمانوں کی مد موصول ہوئے ۔5لاکھ بارہ ہزار 5سو 92فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس دیئے گئے ۔