جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار پر 9ملزم گرفتار
لاہور (آن لائن)مختلف اضلاع میں کی گئی کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ 4افراد کے خلاف مقدمات درج اور 5 ملزمان کو مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
محکمہ کے مطابق لاہور ریجن سمیت ننکانہ صاحب، قصور، جہلم اور بھکر میں کارروائیاں کی گئیں۔ ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن اور ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ننکانہ عائشہ صالح نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عام مینا کی غیر قانونی نیٹنگ میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کرکے 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔