نوجوانوں کو گنجا کرنے کامعاملہ،آر پی او سے رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر) ہائیکورٹ میں گوجرانوالہ میں ہتھکڑیوں میں جکڑے نوجوانوں کو گنجا کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت،جسٹس علی ضیا باجوہ نے آر پی او گوجرانوالہ سے 23 جون کو رپورٹ طلب کر لی۔
عدالت نے استفسار کیاکہ کیاملزمان کو گنجا کیا گیا اور ویڈیو وائرل کی ؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ کسی آفیشل پیج پر کوئی ویڈیو اپ لوڈنہیں کی ۔