جاوید بٹ کاقتل ، مرکزم ملزم شامل تفتیش ہونے کیلئے پیش
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم عارف بھٹی شامل تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن پولیس اچھرہ کو پیش ہوگیا، عارف بھٹی حفاظتی ضمانت حاصل کرنے کے بعد تھانہ اچھرہ میں پیش ہو۔ا، جہاں وہ انویسٹی گیشن اچھرہ پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لئے پیش ہوا ہے ۔ ملزم عارف بھٹی جاوید بٹ کے قتل کے بعد سے مفرور تھا۔