کنٹینر رات گئے کیمپس انڈر پاس میں داخل ہوتے پھنس گیا

کنٹینر رات گئے کیمپس انڈر  پاس میں داخل ہوتے پھنس گیا

لاہور(کرائم رپورٹر) ٹریفک ڈرائیور کی غفلت کے باعث ایک کنٹینر رات گئے کیمپس انڈر پاس میں داخل ہوتے ہوئے حفاظتی سیفٹی بیریئرز توڑ کر انڈر پاس کے نیچے پھنس گیا، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ٹریفک پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً چار گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد کنٹینر کو بحفاظت انڈر پاس سے نکال لیا گیا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور کنٹینر موقع پر چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں