پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں :عظمیٰ کاردار
لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب نے پولیو کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں، جہاں صوبے بھر میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں خاطر خواہ کمی، مہمات کے معیار میں بہتری اور بچوں تک رسائی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
پنجاب اسمبلی میڈیا گیلری میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے پولیو اور رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے صوبے کی حالیہ کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہر بچے کو پولیو سے محفوظ بنانا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔