21اضلاع :واسا ایجنسیوںکے قیام کیلئے مشینری کی منظوری لینے کافیصلہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )اکیس اضلاع میں واسا ایجنسیوں کے قیام کے منصوبے میں نمایاں پیش رفت کے بعد فیلڈ آپریشنز کے لیے جدید مشینری کی خریداری کا عمل بھی آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مطلوبہ مشینری کی خریداری کے لیے صوبائی کابینہ سے مزید فنڈز کی منظوری لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس مقصد کے لیے سات اعشاریہ پانچ ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ درکار ہوگی۔خریدی جانے والی مشینری میں سلج سکشن مشینز، جیٹنگ مشینز، ڈی واٹرنگ سیٹس، ایکسکویٹرز، ڈی سلٹنگ مشینز، واٹر باؤزرز اور دیگر آپریشنل آلات شامل ہوں گے ۔