خراب ٹوائلٹس ٹھیک کرکے رپورٹ پیش کی جائے :ہائیکورٹ

 خراب ٹوائلٹس ٹھیک کرکے رپورٹ پیش کی جائے :ہائیکورٹ

بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے :ریمارکس

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے پبلک ٹوائلٹس سہولیات کی فراہمی کیس کی سماعت کا فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے شہری، دیہی، ضلع اور تحصیل لیول پر پبلک ٹوائلٹس کی رپورٹ 16 ستمبر سے ایک ہفتہ قبل طلب کرلی، جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ پبلک ٹوائلٹس بنیادی عوامی سہولت ہے ، خراب پبلک ٹوائلٹس ٹھیک کرکے رپورٹ پیش کی جائے ، پبلک ٹوائلٹس کی مرمت، پانی کی نکاسی و دستیابی اور صفائی بارے آگاہ کریں، یہ بھی بتایا جائے کہ پبلک ٹوائلٹس کیا آبادی کے تناسب سے کسی علاقے میں بنائے جاتے ہیں؟ بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے ، درخواست گزار وکیل ٹوائلٹس سہولیات کی بہتری کیلئے اپنی تجاویز دیں،صحت مندانہ ماحول میں زندگی بسر کرنا ہر شہری کا حق ہے ، پنجاب میں صرف 1420 پبلک ٹوائلٹس آبادی کے تناسب سے ناکافی ہیں، اضافی 702 پبلک ٹوائلٹس کی تفصیلی وضاحت شامل نہیں کی گئی،رپورٹ کے مطابق 702 ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے 928 ملین روپے سے زائد تخمینہ تجویز کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں