یونیک گروپ اور ٹریفک پولیس میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
شہد ا کے بچوں کیلئے 100فیصد ، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کیلئے 50فیصد رعایت
لاہور (خبر نگار) یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے ٹریفک پولیس شہدا کے لیے فیس میں 100فیصد رعایت کا اعلان کر دیا جبکہ حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی فیس میں 50فیصد رعایت برقرار رکھی جائے گی۔ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے ڈاکٹر نثار احمد رانا آڈیٹوریم میں منعقد ہ تقریب میں سی ٹی او لاہور سیدعبدالرحیم شیرازی ا ور ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ٹی او لاہورسیدعبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے اسے نصاب کا حصہ بنانا ہو گا جس سے نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین سے آگاہی حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ پروفیسر امجد علی خان نے بھی خطاب کیا ۔اس موقع پروائس چیئرمین یونیک گروپ عفیف اشرف صدیقی ، ڈائریکٹر (اکیڈمکس)یونیک گروپ پروفیسر وسیم انور چودھری ،ڈائریکٹر (ایڈمن) یونیک گروپ محمدعبداللہ کے علاوہ اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔