خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں ملزم بری
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں25 سال قید کی سزا پانے والے ملزم غلام فرید کو بری کرتے ہوئے اہم قانونی اصول وضع کر دئیے ، عدالت نے قرار دیا ہے۔
کہ اگر زیادتی کا الزام ثابت نہ ہو تو مقدمے کو کسی دوسرے جنسی جرم میں تبدیل کرکے سزا برقرار نہیں رکھی جا سکتی۔ جسٹس امجد رفیق نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔