میرا پیارا ٹیم نے 182 گمشدہ افراد کو اہلخانہ سے ملا دیا

میرا پیارا ٹیم نے 182 گمشدہ افراد کو اہلخانہ سے ملا دیا

ٹیم کاایدھی ہومز کراچی کا دورہ ، 3 ہفتوں کی محنت سے 182 افراد کی شناخت

 لاہور(کرائم رپورٹر)سیف سٹی اتھارٹی کے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کے تحت قائم میرا پیارا ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور مسلسل کوششوں کے ذریعے برسوں سے اپنے خاندانوں سے بچھڑے 182 گمشدہ اور لاوارث افراد کو اہلِ خانہ سے ملا دیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق میرا پیارا ٹیم نے ایدھی ہومز کراچی کا دورہ کرکے 800 سے زائد گمشدہ، لاوارث اور خصوصی افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا۔ تمام افراد کے انٹرویوز، تصاویر اور بائیومیٹرک معلومات لیکر بائیومیٹرک ویری فکیشن، فیشل ریکگنیشن، مصنوعی ذہانت اور مینوئل ٹریسنگ کے ذریعے شناخت کا عمل مکمل کیا گیا۔ 3 ہفتوں کی مسلسل محنت کے بعد 182 افراد کے اہلِ خانہ کا سراغ لگایا گیا اور قانونی کارروائی مکمل ہونے پر انہیں انکے پیاروں کے حوالے کر دیا گیا۔ترجان سیف سٹی نے مزید بتایا کہ میرا پیارا ٹیم ابتک 77 ہزار سے زائد گمشدہ، لاوارث بچوں اور خصوصی افراد کو خاندانوں سے ملا چکی ہے ، کوئی بچہ، خصوصی فرد یا دیگر شخص گمشدہ یا لاوارث ملے تو شہری فوری پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 دبائیں یا 0309-0000015 پر رابطہ کریں تاکہ بروقت کارروائی کرکے متاثرہ فرد کو انکے خاندان سے ملایا جا سکے ۔میرا پیارا ٹیم 24 گھنٹے متحرک ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں