سمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث انسانی سمگلر دھرلیا گیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور کی کارروائی، مائیگرنٹ سمگلنگ اور۔۔۔
ویزا فراڈ میں ملوث انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی جسے چھاپہ مار کارروائی میں قصور سے پکڑاگیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری سے سپین کے ورک ویزا کیلئے 50 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے اور شہری کو باہربھجوانے میں ناکام رہا اور روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔