گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

گاڑیوں کے پرکشش نمبروں  کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز

لاہور(خبر نگار)پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ جولائی کے دوران گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کی نیلامی کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ۔۔۔۔

 خواہشمند افراد 31 جولائی تک موٹر سائیکل، موٹر کار اور کمرشل گاڑیوں کے پسند یدہ نمبر کیلئے آن لائن رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔ بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ چیئرمین پی آئی ٹی بی فیصل یوسف کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بدولت نیلامی کے پورے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور عوام کیلئے قابلِ رسائی بنایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں