انٹر پارٹ ون امتحان،طالبہ غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے پکڑی گئی
لاہور (خبر نگار)تعلیمی بورڈ کے کنٹرولر سکواڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اردو کے پیپر پر امتحانی سینٹرز کے اچانک سرپرائز وزٹ کیے ۔۔۔۔
گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول سنگھ پورہ B میں اریشہ سعید نامی طالبہ کو غیر قانونی ذرائع استعمال کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ بورڈ نے طالبہ کیخلاف یو ایم سی کیس درج کروا دیا ۔ کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن کاکہناہے کہ بوٹی مافیا کیخلاف بلاامتیاز سخت ایکشن جاری ہے ۔ امتحانات کی شفافیت اور میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔