پنجاب یونیورسٹی قومی سطح پر تحقیق کے میدان میں نمبر ون قرار
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی نے عالمی و قومی سطح پر تحقیق کے میدان میں ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرلی۔۔۔۔
سائنس میں تحقیق کے عالمی ادارے نیچر پبلشنگ گروپ نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان میں نمبر ون قرار دیدیاجو 1869 میں قائم ہوا اوردنیا بھر میں سائنسی تحقیقی جرائد کی اشاعت و فروغ کا معتبر ترین ادارہ ہے ۔پنجاب یونیورسٹی کو 6.88 پوائنٹس کیساتھ پاکستان میں نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے جنرل کیٹگری جامعہ ہونے کے باوجود سائنس یونیورسٹیوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔