سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کشوں کیلئے حج درخواستوں کی وصولی شروع
لاہور (خبر نگار)پنجاب سوشل سکیورٹی سے رجسٹرڈ محنت کشوں کیلئے حج درخواستوں کی وصولی کا آغاز،کمشنر سوشل سکیورٹی ذوالفقار کھرل کاکہناہے کہ رجسٹرڈ محنت کش حج فارم ادارے کی ویب سائٹ سے۔۔۔
با آسانی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں جبکہ یہ فارم پنجاب بھر کے سوشل سکیورٹی ڈائریکٹوریٹس میں بھی بلا معاوضہ دستیاب ہونگے ۔ درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی 2026 مقرر کی گئی ہے ۔فارمز کی جانچ پڑتال کے بعد اہل خوش نصیب افرادکا بذریعہ قرعہ اندازی انتخاب ہوگا اور 2027میں بھی 10 محنت کش حج کی سعادت حاصل کرینگے ۔ تمام اخراجات پنجاب سوشل سکیورٹی برداشت کرے گا۔