پنجاب یونیورسٹی میں ہاسٹلز مکمل بند نہیں کیے گئے :ترجمان
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی میں ہاسٹلز مکمل طور پربند نہیں کئے گئے ۔۔
،تعلیمی وتحقیقی ضروریات رکھنے والے طلبہ کو مخصوص ہاسٹلز میں رہائش کی سہولت دی گئی ہے ۔ پی ایچ ڈی کے فائنل سمسٹرریسرچرز اوراورایم فل کے فائنل سمسٹر کو بھی ہاسٹلزمیں قیام کی اجازت ہے ۔امتحانات دینے والے طلبہ کو بھی چھٹیوں میں ہاسٹل رہائش دی ہے ۔ ہاسٹلزکی مرحلہ واربندش صرف انتظامی،مرمتی اور حفاظتی ضروریات پرکی گئی ہے ۔