چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر مزید دلائل طلب

 چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف  درخواست پر مزید دلائل طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر ۔۔۔

فریقین وکلا سے آئندہ سماعت پر مزید دلائل طلب کرلئے ۔سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے موقف اپنایا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق نہیں ، نیپرا دفتر اسلام آباد میں ہے ، یہاں درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین نیپرا کیخلاف درخواست دائر کی جاسکتی ہے ،میری درخواست پر چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا، اگر چیئرمین نادرا کیخلاف ہائیکورٹ سے آرڈر ہوا ہے تو چیئرمین نیپرا کیخلاف درخواست کیوں نہیں آسکتی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں