انتظامی بدحالی پر پنجاب یونیورسٹی کا شفاف آڈٹ کرایاجائے :جمعیت
لاہور(خبر نگار)اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے ناظم احسن فرید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی ڈیڑھ سال سے انتظام بدحالی کا شکار ہے ۔۔
ہاسٹل کی بندش سے طلبہ پرائیوٹ رہائش رکھنے پہ مجبور ہیں ،انتظامیہ طلبہ اور تعلیم دشمن پالیسیوں پر کام کر رہی ہے ،اس سال سمر سیمسٹر کے انعقاد پر پابندی سے طلبہ کا ایک سال ضائع ہو گا۔آٹھویں سمسٹر کے طلبہ جنہوں نے مئی میں امتحانات دیئے وہ اب اگلے سال مئی میں امتحان دینگے ۔ فیصلے سے طلبہ کا مستقبل اور ڈگریاں داؤ پر لگ گئی ہیں۔ اعلیٰ حکام انتظامیہ کو سمر سیمسٹر لگانے کا حکم جاری کریں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب اور چیئرمین پی ایچ ای سی سے یونیورسٹی کا غیر جانبدار آڈٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ احسن فرید نے کہاایک ہفتے میں یونیورسٹی انتظامیہ سمر سیمسٹر اور طلبہ پر لگائی پابندیوں سے پیچھے نہ ہٹی تو ہم احتجاج کرینگے ۔