ازبکستان کے اعلیٰ سطح وفدکا چیمبر آف کامرس کادورہ ،ایم او یو

 ازبکستان کے اعلیٰ سطح وفدکا چیمبر آف کامرس کادورہ ،ایم او یو

دونوں ممالک پرمشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری ،نئی معاشی راہیں ہموار کرنے پرزور

لاہور(کامرس رپورٹر)جمہوریہ ازبکستان کے خودمختار جمہوریہ قراقلپاقستان کی کونسل آف منسٹرز کے چیئرمین فرخد ارمانوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ازبکستان کے تعلقات مسلسل مضبوط ہو رہے ہیں اور دونوں سٹریٹجک شراکت دار بن چکے ہیں۔ قراقلپاقستان قدرتی وسائل، توانائی، صنعت، زراعت اور ٹرانزٹ کے شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کے مواقع رکھتا ہے اور پاکستانی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات، ٹیکس میں چھوٹ، کم لاگت توانائی اور عالمی معیار کا انفراسٹرکچر فراہم کیا جا رہا ہے ۔وہ لاہور چیمبر آف کامرس میں ازبکستان کے اعلیٰ سطح وفد کی سربراہی میں دارہ کے موقع پرخطاب کر رہے تھے ۔لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فہیم الرحمن سہگل نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے کہا لاہور چیمبر دونوں ممالک کی کاروباری برادری کے روابط مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا۔اجلاس میں پاکستان میں ازبکستان کے سفیر علی شیر توختایف، لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر تنویر شیخ، نائب صدر خرم لودھی،قراقلپاقستان کی کونسل آف منسٹرز کے ڈپٹی چیئرمین جولیبیکوف ولادیمیر بختیارووچ، ازبکستان کے اعزازی قونصل نجیب مشتاق ووہراسمیت کاروباری برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اور جمہوریہ قراقلپاقستان کی وزارتِ سرمایہ کاری، صنعت و تجارت میں ایم اویو پر بھی دستخط کیے گئے ، جسکا مقصد دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ دونوں ممالک کے نجی شعبے پر مشترکہ منصوبوں، سرمایہ کاری اورنئی معاشی راہیں ہموار کرنے پر زور دیاگیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں