فراڈ مقدمات میں مطلوب 12 اشتہاری ملزم گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موبائلز سکواڈ نے فراڈ مقدمات میں مطلوب بین الاضلا عی 12 اشتہاری ملزم گرفتار کر لیے ۔۔۔
فنانشل کرائم میں مطلوب اشتہاریوں کو صوبائی دارالحکومت کے مختلف ناکہ جات سے گرفتار کرکے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزموں کیخلاف فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر اور لاہور کے تھانوں میںمقدمات درج ہیں ۔