ای چالان نادہندگان کیخلاف آج سے سخت کارروائی
چالان ادا نہ کرنیوالے افراد کی موٹر سائیکل یا گاڑی بند کی جا سکتی :ترجمان
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب ٹریفک پولیس کا ای چالان نادہندگان کیخلاف آج سے صوبہ بھر میں سخت کارروائی کا فیصلہ ،ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر کے مطابق ای چالان نادہندگان کیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ ٹریفک اہلکار ون ایپ کے ذریعے موقع پر ہی ای چالان کی تصدیق کرینگے ، صوبہ بھر کے تمام اہلکاروں کو اس ایپ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے تاکہ ریکوری کا عمل مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔ترجمان کے مطابق ای چالان ادا نہ کرنیوالے افراد کی موٹر سائیکل یا گاڑی بند کی جا سکتی ہے ۔ شہری چالان کی تفصیلات پنجاب سیف سٹی کی ویب سائٹ سے لیکر بروقت ادائیگی کرکے قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔ سڑکوں پر نظم و ضبط کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا ۔