پاکستان میں پرتگال کے سفیر کا لاہور میوزیم کا دورہ
لاہور( آن لائن)پاکستان میں پرتگال کے سفیر پاؤلو میگوئل گیڈس ڈومنگوئس نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا،۔۔۔
جہاں انہوں نے تاریخی، ثقافتی اور آثارِ قدیمہ سے متعلق مختلف گیلریوں کا معائنہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی قدیم تہذیب، فنونِ لطیفہ اور ثقافتی تنوع کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور میوزیم ملک کی تاریخ، تہذیب اور ثقافتی شناخت کا ایک قیمتی امین ہے ۔انہوں نے پاکستان کے تاریخی ورثے کے تحفظ اور اسے آئندہ نسلوں تک منتقل کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے قوموں کی تہذیبی شناخت کو محفوظ رکھنے اور اسے اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔