جماعت اسلامی کے زیراہتمام میاں مقصود کیلئے تعزیتی ریفرنس

جماعت اسلامی کے زیراہتمام میاں مقصود کیلئے تعزیتی ریفرنس

مرحوم نے اپنی زندگی اسلامی نظام کے قیام کے لیے وقف کر رکھی تھی:مقررین

لاہور(سیاسی نمائندہ)میاں مقصود احمد مرحوم کی زندگی ہمارے لیے ایک مشعلِ راہ ہے ۔ وہ ایک مخلص مربی، بے باک داعی اور تحریک کے ہر مشکل مرحلے میں ثابت قدمی کی لازوال علامت تھے ۔ ان کی رحلت سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پُر نہیں ہو سکے گا۔ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعتِ اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے \'\'تعزیتی ریفرنس\'\' میں مختلف قائدین نے کیا۔جماعت اسلامی کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک، حافظ محمد ادریس، ڈاکٹر طارق سلیم، وقاص انجم جعفری، کشمیر سے ڈاکٹر خالد محمود،پروفیسر عرفان چودھری ، حافظ یاسر معراج،میاں جلیل احمد شرقپوری، قاری یعقوب شیخ، مولانا امجد خان، علامہ زبیر احمد ظہیر، علامہ عبد الغفور راشد، مفتی شاہد عبید، مفتی شبیر الحج، پیر عبداللہ شاہ، پیر غلام رسول اویسی، پیر سید علی رضا چن پیر، ڈاکٹر پیر طارق شریف زادہ، پیر اختر رسول قادری، پیر ڈاکٹر توصیف النبی مجددی، پیر عاصم مصطفی سہروردی ، نصر اللہ گورائیہ، اظہر بلال، خالد احمد بٹ، عامر نثار خان، قاری وقار احمد چترالی، قاسم افضال صدیقی، انور گوندل، حافظ نسیم چشتی، مسعود کھوکھر، چودھری شوکت، شاہ عبید، عبدالقیوم راشد، صغیرعباس ورک ، سلمان صدیق و دیگر قائدین موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ میاں مقصود نے اپنی پوری زندگی اسلامی نظام کے قیام اور تربیتِ نسل کے لیے وقف کر رکھی تھی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں