ہیلتھ کیئر کی کارروائیاں، مزید 646 ناجائز مراکز سیل

 ہیلتھ کیئر کی کارروائیاں، مزید 646 ناجائز مراکز سیل

اتائیت کیخلاف اقدامات نے پنجاب کے شعبہ صحت میں نمایاں تبدیلی آئی :پی ایچ سی

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے اتائیت کے خلاف کریک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے ماہ ِجون کے دوران مزید 646 غیر قانونی مراکز کو سیل کر دیا۔ یہ اقدامات پی ایچ سی کے شعبہ انسدادِاتائیت کی جانب سے 2,837 چھاپوں کے بعد عمل میں لائے گئے ۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں سب سے زیادہ 457 کارروائیاں کی گئیں جہاں مستند معالجین کے بغیر چلنے والے 142 غیر قانونی مراکز کو سیل کیا گیا۔ فیصل آباد میں کمیشن کی ٹیموں نے 123چھاپے مارے اور 32 اتائیوں کے کاروبار بند کیے ، جبکہ سرگودھا میں 165 چھاپوں کے دوران 17 غیر قانونی مراکز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں سیل کیا گیا۔ضلع راجن پور میں بھی نمایاں کارروائی کے دوران144 علاج گاہوں کا معائنہ کیا گیا اور 27 غیر قانونی مراکز کو سیل کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں