پاک چین تعلقات کے 75مکمل ہونے پر کانفرنس
7دہائیوں میں عالمی اتحاد بدلتے رہے ، پاک چین دوستی برقرار:خورشید قصوری
لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان کے سابق وزیرِ خارجہ اور انڈرسٹینڈنگ چائنہ فورم کے چیئرمین خورشید محمود قصوری نے پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے پچھتر برس مکمل ہونے اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ پر کانفرنس سے خطاب کیا ۔ تقریب انڈرسٹینڈنگ چائنہ فورم اور بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے اشتراک سے ہوئی جس میں چینی قونصل جنرل سن یان سمیت سفارتکاروں اور دانشوروں نے شرکت کی۔خورشید قصوری نے کلیدی خطاب میں دنیا کے بڑے انقلابات کا تاریخی جائزہ پیش کیا اور کہا گزشتہ سات دہائیوں کے دوران عالمی اتحاد بدلتے رہے لیکن پاکستان اور چین مین باہمی اعتماد اوردوستی اپنی جگہ قائم رہی۔ عالمی سطح پر بڑھتی کشیدگی پر خورشید قصوری نے اس تصور کو مسترد کردیا کہ امریکا اور چین میں جنگ لازماً ہو کر رہے گی ۔ اس موقع پر انڈرسٹینڈنگ چائنہ فورم کے بانی صدر ظفرالدین محمود ،سابق پرنسپل سیکرٹری برائے وزیرِاعظم فواد حسن فواد ،بیکن ہاؤس یونیورسٹی کے سینٹر فار پالیسی ریسرچ کے ڈائریکٹر، سفیر منصور خان ،سابق وفاقی وزیرِ خزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ، انڈرسٹینڈنگ چائنہ فورم کے ڈائریکٹرز فاروق نسیم ، یاور علی، سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد خان نے بھی پاک چین تعلقات پر خطاب کیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments