قصور، شیخوپورہ، ننکانہ ودیگرشہروں میں گرین بس کا افتتاح
بس سروس عوام کیلئے تحفہ:ملک رشید ،رانا احمد عتیق ،پیراشرف رسول ، حسان ریاض
قصور،شیخوپورہ(نمائندہ دنیا،ڈسڑکٹ رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں جدید، محفوظ اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے ضلع قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، نارووال، وہاڑی اور گجرات میں ورچوئل طور پر گرین بس سروس کا افتتاح کردیا۔ قصور میں افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر مملکت ملک رشید خان ایڈووکیٹ، صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان، رکن قومی اسمبلی میاں سعد وسیم شیخ ا ، ممبران صوبائی اسمبلی /چیئرمین وزیراعلیٰ پنجاب مانیٹرنگ کمیٹی قصور نعیم صفدر انصاری ، احسن خان، الیاس گجر، حاجن صفیہ سعید، ڈپٹی کمشنر قصور آصف رضا ودیگر نے شرکت کی۔ ضلع کونسل ہال شیخوپورہ منعقدہ افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی رانا احمد عتیق انور، ارکان صوبائی اسمبلی چودھری حسان ریاض، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال ، عطیہ افتخار، ضلعی صدر مسلم لیگ (ن) عارف خان سندھیلہ، صدر مرکزی انجمن تاجران ذیشان پرویز ،جنرل سیکرٹری ملک پرویز اقبال سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گرین بسوں نے اپنے مقررہ روٹس پر باقاعدہ سروس کا آغاز کر دیا۔ ملک رشید خاں ،رانا احمد عتیق انور، پیر اشرف رسول، رانا طاہر اقبال ، حسان ریاض،اور عطیہ افتخار نے اس موقع کہا گرین الیکٹرک بس سروس وزیراعلیٰ مریم نواز کا عوام کیلئے اہم تحفہ ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments