صحافی کالونی فیز 2کٹا ربند روڈ سے چہار باغ منتقلی کافیصلہ

صحافی کالونی فیز 2کٹا ربند روڈ سے چہار باغ منتقلی کافیصلہ

منصوبے کو پہلے سے منظور شدہ ماسٹر پلان کیمطابق بنایا جائے گا:سی ای او روڈاڈیولپمنٹ چارجز براہِ راست روڈاوصول کرے گا :عمران امین کی اجلاس کو بریفنگ

لاہور(سٹاف رپورٹر)صحافی کالونی فیز2کو کٹار بند روڈ سے منتقل کرکے چہارباغ سکیم میں بنا نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ منصوبے کو پہلے سے منظور شدہ ماسٹر پلان کے مطابق بنایا جائے گا۔اس حوالے سے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران آمین اور سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی نے کی۔ اجلاس میں صحافی کالونی فیز-II کی منتقلی، منصوبے پر ہونے والی پیش رفت اور اس کی بروقت تکمیل کے لیے آئندہ لائحہ عمل کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ۔اجلاس میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، جنرل سیکرٹری لاہور پریس کلب افضال طالب، پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکر عدنان رشید، پی جے ایچ ایف کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایڈمن)اسد حسین، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز روڈا کرنل عابد لطیف سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ منصوبے پر تیزی سے پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے پنجاب جونلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن فیز ٹو پلاٹوں کیلئے اہل صحافیوں کی فہرست فوری طور پر روڈا کو فراہم کرے گا جبکہ روڈا فہرست موصول ہونے کے بعد پلاٹوں کے اہل صحافیوں کو باضابطہ اطلاع نامہ جارے کرے گا ۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ منصوبے جہار باغ سکیم جے بلاک کا ماسٹر پلان ایڈوانس فیس اور اقساط پرانی طے شدہ معاہدے کے مطابق وصول کئے جائیں گے ۔ اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ ڈیولپمنٹ چارجز براہِ راست روڈ ا وصول کرے گا اور صحافی کالونی فیز ٹو کے ہی قواعد و ضوابط پلاٹ کے اہل صحافیوں پر لاگو ہوں گے ، اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن طاہر رضا ہمدانی نے روڈا کے سی ای او عمران امین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صحافیوں کو چھت فراہم کرنے کے حوالے سے آپ کی جانب سے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں اور امید ہے کہ روڈا صحافی کالونی فیزٹو کی بروقت ڈویلپمنٹ ،پلاٹوں کا پوسیشن سمیت دیگر مراحل کو بروقت مکمل کرے گا ، اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوز شریف ، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، سیکرٹری انفارمیشن اور روڈا کے سی ای او کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں جنہوں نے لاہور پریس کلب کے ممبران صحافیوں کیلئے فیز ٹو کا جو اعلان کیا تھا وہ آج پایہ تکمیل کی جانب تیزی سے رواں دواں ہے ، صحافی کالونی فیزٹو جو چہار باغ میں منتقل کی گئی ہے ، اس پر وزیر اطلاعات اور سی ای او روڈ ا کے شکر گزار ہیں جنہوں نے صحافیوں کیلئے شہر کے اندر خوبصورت مقام کا انتخاب کیا ہے ، پوری صحافی کمیونٹی حکومت پنجاب کے اس اقدام کو سراہتی ہے ، انہوں نے فیز ٹو میں شامل صحافیوں کو بھی مبارکباد دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...