فٹ بال میچ کے دوران قتل کے 3ملزم گرفتار

فٹ بال میچ کے دوران  قتل کے 3ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)مسلم ٹاؤن میں فٹ بال میچ کے دوران 19 سالہ نوجوان ریان یعقوب کو قتل کرنے کے مقدمے میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 ترجمان پولیس کے مطابق ریان یعقوب کو فٹ بال میچ کھیلنے کے دوران ہونے والی تلخ کلامی کے بعد ملزمان نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شواہد کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...