محکمہ سکولز کا ختم کی گئی اسامیوں پر تنخواہیں روکنے کا حکم جاری
لاہور(این این آئی)محکمہ سکول ایجوکیشن نے ختم کی گئی تمام آسامیوں پر تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
گزشتہ مرحلے میں سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم سمیت مختلف کیٹیگریز کی 1450آسامیاں ختم کی گئی تھیں، جن کی جگہ اب 1450سکول گارڈز بھرتی کیے جائیں گے ۔حکام کا کہنا ہے کہ سکول گارڈز کو لم سم تنخواہ پر تعینات کیا جائے گا اور انہیں مقررہ تنخواہ کے علاوہ کسی قسم کی اضافی مراعات یا الاؤنسز نہیں دیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments