تفتیشی انچارج سے وکلاکے جھگڑے پر انکوائری کمیٹی قائم
لاہور (کرائم رپورٹر )انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ سے وکلاکے جھگڑے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا نے اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی بنا دی۔ایس ایس پی آپریشنز عبداللہ احمد اور ۔۔۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کمیٹی میں شامل ہیں جو24 گھنٹے کے اندر رپورٹ دے گی۔کمیٹی وکلا اور انچارج انویسٹی گیشن کے بیانات قلمبند کرے گی۔کمیٹی کی انکوائری سے کارروائی کو آگے بڑھایاجائے گا۔ گڑھی شاہو پولیس نے انچارج انویسٹی گیشن کے بیان پر وکلاکیخلاف مقدمہ درج کر لیاتھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments