غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف کارروائی، سٹاک ضبط

غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف کارروائی، سٹاک ضبط

جعلی ڈیٹا، غیر قانونی پیکنگ، غیر قانونی رجسٹریشن نمبر کے استعمال کی شکایات

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقار علی غوری نے 67 ج ب سدھار میں ورٹیکس ایگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریباً سوا 2 کروڑ روپے مالیت کی 37 ہزار 366 کلوگرام غیر معیاری زرعی ادویات (پیسٹی سائیڈز) قبضے میں لے لیں۔چیکنگ کے دوران جعلی ڈیٹا، غیر قانونی پیکنگ، غیر قانونی رجسٹریشن نمبر کے استعمال اور پیکنگ پلانٹ کی عدم تصدیق سمیت متعدد بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔ ٹیم نے موقع سے زرعی ادویات کے سیمپلز حاصل کرنے کے علاوہ ایک شخص کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا اور مقدمہ بھی درج کروا دیا۔ڈائریکٹر زراعت پلانٹ پروٹیکشن ذوالفقار علی غوری نے بتایا کہ کارروائی تقریباً 48 گھنٹے جاری رہی۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر دباؤ کے باوجود محکمہ زراعت کی ٹیم نے بھرپور انداز میں کارروائی مکمل کی اور غیر معیاری زرعی ادویات کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...