نوسربازی کے دو واقعات، شہری نقدی ووبائل فونزسے محروم
نوسربازی کے دو واقعات، شہری نقدی ووبائل فونزسے محروممختلف مقامات پر شہریوں کو باتوں میں الجھاکر رقم اور موبائل فون چھین لئے
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے نوسربازی کے مختلف واقعات میں شہریوں کو نقدی اور موبائل فونزسے محروم کرنے کے الزام میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔صدر پولیس کو فیاض حسین نے بتایا کہ وہ چونگی نمبر ایک پر واقع ہسپتال میں بیٹے کا چیک اپ کرانے آیا تھا۔ ہسپتال سے باہر جوس لینے نکلا تو ایک شخص نے گھر فون کرنے کے لیے موبائل مانگا۔ فیاض حسین کے مطابق موبائل شاپر میں رکھ کر جیب میں ڈالا ہوا تھا۔ شاپر نکالتے ہی نامعلوم شخص نے جھپٹا مار کر اسے چھین لیا، جس میں 40 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون موجود تھا۔ ملزم کچھ دور جاکر موبائل فون پھینک کر نقدی لے کر فرار ہوگیا۔دوسرے واقعے میں نیو ملتان پولیس کو عمر حیات نے بتایا کہ وہ اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر باہر آیا تو ایک نامعلوم شخص نے اسے باتوں میں الجھالیا۔ اسی دوران اس کا ساتھی بھی وہاں پہنچ گیا۔ دونوں افراد نے خود کو مذہبی شخصیت کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنے ساتھ مختلف باتوں میں مصروف رکھا۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس دوران وہ اپنی رقم اور موبائل فون سے محروم ہوگیا۔ ملزمان 23 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کے مقدمات درج کرکے نامعلوم نوسربازوں کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments